22 اپریل ، 2012
لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلی فورنیا میں با کمال طالبعلموں نے ثابت کر دیا ہے کہ کارنامے سر انجام دینے کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں۔بس ذہانت اور ہمت کا ہو نا ضروری ہے۔ ان ذہین طالبعلموں نے شمسی طوفان کے بارے میں جاننے کیلئے Camilla نامی اس پلاسٹک کی مرغی کو ہیلیم(Helium) گیس سے بھرے غبارے کے ساتھ باندھ کر فضامیں چھو ڑ دیا ۔اس کھلو نا مرغی کے اون سے بنے لباس کے ساتھ شعاع ریزی کی سطح رجسٹر کر نے کیلئے مختلف سنسرز کے حامل بیج (Badges) بھی لگے ہو ئے تھے جس نے چند سیکنڈز میں ایک لاکھ بیس ہزار فٹ کا فاصلہ طے کر کے خلا میں کا میابی سے سفر کیا۔