22 اپریل ، 2012
اوٹاوا… ایک کینیڈین نو جوان نے شہر کی زندگی سے تنگ آکر گھنے جنگلا ت میں درختوں کے اوپر دلکش گھر تعمیرکر کے ا سے اپنی مستقل رہائش گاہ بنالی ہے ۔ یہ نوجوان ایک سوفٹ وئیر انجیئنر تھا جس نے اس جنگل میں لکڑی سے انڈے کی شکل والا گھر بناکر کار پینٹر کا ہی پیشہ اختیار کر لیا ہے۔درختوں کے درمیان لٹکا یہ گھر الگ ہی دنیا کی کہانی پیش کر تا ہے جس میں نا صرف زندگی کی بنیادی سہولتیں مو جود ہیں بلکہ یہ نو جوان اس قدرتی ماحول میں ایک خوشگوار زندگی بھی بسر کر رہا ہے۔