دنیا
06 نومبر ، 2014

مظفرگڑھ : ڈاکٹر پر مبینہ تشدد، سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال

مظفرگڑھ : ڈاکٹر پر مبینہ تشدد، سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال

مظفرگڑھ........مظفرگڑھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف پی ایم اے کی اپیل پر ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔پی ایم اے مظفرگڑھ کا موقف ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے من پسند افراد کی بھرتی نہ کرنے پر محکمہ صحت کے ایم این سی ایچ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ڈاکٹر طارق رشید کو ای ڈی او ہیلتھ کے کمرے میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گالیاں دیں ۔ دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلط بیانی کر رہے ہیں ،ڈاکٹر طارق جمشید سے تلخ کلامی ضرور ہوئی مگرکسی ڈاکٹر پر تشدد کرنے کی بات جھوٹی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وُہ ہر قسم کی انکوائری کے لیے تیار ہیں ۔پی ایم اے کی اپیل پر ڈاکٹروں کی پورے ضلع میں ہڑتال کے باعث اسپتالوں کے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز میں کام بند ہے اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مزید خبریں :