22 اپریل ، 2012
ساؤپاؤلو…برازیل کے شہر ساؤ پاؤلوسے تعلق رکھنے وا لی 5 سا لہ Duda Bundchenایک ایسی با صلا حیت بچی ہے جس نے دنیا کی سب سے کم عمرفیشن ڈیزائنر کا مقا م حا صل کر لیا ہے ۔برازیلین سپر ماڈل Gisele Bundchenکی بھانجیڈوڈا جسکی ابھی گڑیوں کیساتھ کھیلنے کی عمر ہے ا تنی چھوٹی سی عمرمیں ایک برازیلین فیشن برانڈکی ڈیزائنر اور ماڈل بن گئی ہے۔اس کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے فوربز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوڈا کپڑوں کے پرنٹ سے لیکر انکی کٹائی اور ڈیزائننگ کے بارے میں ہمیں بریفنگ دیتی ہیں جسکے مطابق کپڑوں کی نئی رینج جون میں مارکیٹ میں متعارف کروائی جارہی ہے۔اتنی کم عمر میں ہی معروف کمپنی کے کپڑوں کی فیشن ڈیزائنر اور ماڈل بننے والی ڈوڈا کا نام دنیا کی کم عمر ترین فیشن ڈیزائنر کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا۔