کھیل
07 نومبر ، 2014

پاک نیوزی لینڈ سیریز:پہلا ٹیسٹ اتوار سے ابوظبی میں ہوگا

پاک نیوزی لینڈ سیریز:پہلا ٹیسٹ اتوار سے ابوظبی میں ہوگا

ابو ظہبی........پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے ابوظبی میں شروع ہورہا ہے۔دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ابوظبی میں شروع ہوگا۔وہی ابوظبی جہاں پاکستان نے آسٹریلیا کو گزشتہ ہفتے شکست سے دو چار کیا۔جہاں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریکارڈز کے انبار لگادئیے۔جہاں پاکستانی بالرز نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔کیوی بیٹسمینوں نے پاکستانی بالرز سے بچنے کے لئے نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔پاکستان ٹیم نے بھی آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔ سلیکٹرز نے آسٹریلیا کو شکست دینے والے اسکواڈ کو برقرار رکھ کر مصباح الحق اور انکے کھلاڑیوں پر اعتماد رکھا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :