صحت و سائنس
22 اپریل ، 2012

بلوچستان: انسداد پولیو مہم 23اپریل سے شروع ہورہی ہے

کوئٹہ …بلوچستان کے 27اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم 23اپریل سے شروع ہورہی ہے اس دوران پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر عمر بابر نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 198کیسز سامنے ائے جن میں سے 72پولیوکے کیسز بلوچستان میں تھے جبکہ اس سال ملک میں اب تک پولیو کے پندرہ کیسز منظر عام پر ائے ان میں سے دو کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ڈاکٹرعمر بابر نے کہا کہ حکومت نے ملک سے پولیو کیخاتمہ کیلئے ایک قومی پلان تیار کیا ہے جس کی روشنی میں صوبائی حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس کی نگرانی وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو پولیو مہم کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 27اضلاع میں23اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی مہم ساڑے پانچ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں انسداد پولیو کی قومی مہم سات مئی سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :