22 اپریل ، 2012
پشاور…49ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مین ڈبلز کا فائنل بھی واپڈا نے جیت لیا۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ٹیم ایونٹ کے بعد مین ڈبلز کا ٹائٹل بھی واپڈا کے نام رہا۔ خواتین سنگلز کے ایونٹ میں واپڈا اور حبیب بینک کی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔