09 نومبر ، 2014
واشنگٹن....... شمالی کوریا سے رہا ہونے والے 2 امریکی شہری میتھیو ٹوڈ ملراور کینتھ بئے امریکا پہنچ گئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہری میتھیو ٹوڈ ملراور کینتھ بئے کو تقریباً 2سال اور7 ماہ قید میں رکھا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری کینتھ بئے کو نومبر 2012 میں چین کی سرحد سے متصل ساحلی شہرراسن سے گرفتارکیا گیا تھا جبکہ ستمبرمیں اشتعال انگیزی پر مبنی اقدام کے جرم میں امریکی شہری ملرکو 6 سال قید بامشقت کی سنائی گئی تھی۔