کھیل
10 نومبر ، 2014

دانش کنیریا کاپاکستان، انگلینڈ کرکٹ بورڈز کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ

 دانش کنیریا کاپاکستان، انگلینڈ کرکٹ بورڈز کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی.......اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر کرکٹ کرپشن میں پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دانش کنیریا نے بتایا کہ انہوں نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن کے نام خط میں لکھا ہے کہ وہ کرکٹ کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے ان کے کیس کے بارے میں پی سی بی اور ای سی بی کے کردار کی تحقیقات کرے ۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خط میں بعض اہم معاملات کا بھی تذکرہ کیا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی توجہ میں لانا ضروری تھے۔ انہوں نے 25 صفحات پر مشتمل دستاویزات بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں جن میں کرکٹ کرپشن کے حوالے سے اہم معلومات موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے کاونٹی کرکٹر مروین ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اکسانے کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کررکھی ہے ۔

مزید خبریں :