10 نومبر ، 2014
ممبئی......دل تھام لیں کیونکہ ہیرو نمبر ون گوندا اب ولن بن گیا ہے ،اس کے نشانے پر اس کے اپنے شاگرد علی ظفر اور رنویر ہیں، فلم کا نام کِل دل ہے ،فلم کے ریلیز میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اپنے ڈانس اور کامیڈی کیلئے مشہور گوندا یعنی ہیرو نمبر ون اب ولن نمبر ون بن گیا ہے۔ فلم کل دل کا بے رحم خطرناک ڈان "بھیاجی"جو مارتا پہلے ہے اور سوچتا بعد میںایکشن سے بھرپور فلم میں علی ظفر اور رنویر بھیا جی کے ہی چیلے بنے ہیں لیکن فلم میں کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ یہی بھیا جی ان دونوں کو دشمن بن جاتا ہے، فلم کی ریلیز میں صرف چار دن باقی ہیں اور سب کو علی ظفر ، پری نیتی ، رنویر اور گوندا کی کل دل کا بے چینی سے انتظار ہے۔