صحت و سائنس
23 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع

پشاور… خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہو گئی ہے جس میں پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پو لیو اور وٹامن اے کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ ای پی ئی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو 25 اپر یل تک جا ری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران خیبر پختوخوا میں 51 لا کھ اور قبائلی علاقوں میں 10 لاکھ سے زیاد بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلا ئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سولہ ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئے گے۔

مزید خبریں :