کھیل
12 نومبر ، 2014

ابوظبی ٹیسٹ کا چوتھادن،لنچ پر پاکستان کو431رنز کی برتری

ابوظبی ٹیسٹ کا چوتھادن،لنچ پر پاکستان کو431رنز کی برتری

ابوظبی.......ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میںایک وکٹ کے نقصان پر127رنز بنالئے ہیں، یوں اسے کیویز کیخلاف مجموعی طور پر431رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 9وکٹیں ابھی باقی ہیںمحمد حفیظ 72جبکہ یونس خان26رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں،آئوٹ ہونے والے واحدہونےبیٹسمین اظہر ہیں جنہوں نے23رنز بنائے۔اس سے قبل ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز 15رنز بغیر کسی نقصا ن پر شروع کی۔پاکستان کوپہلا نقصان اظہر علی کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 23رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دسویں نصف سنچری مکمل کی۔ دوسر ی جانب یونس خان نے بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور26رنز بنا کر نا قابل شکست ہیں۔ منگل کوتیسرےروزنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، لیکن پاکستان نے فالو آن کرانے کے بجائے دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے لیتھم 103رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے22 رنزدے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ذوالفقار بابر نے تین جبکہ محمد حفیظ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ لی ۔

مزید خبریں :