12 نومبر ، 2014
ابوظبی.......نیو زی لینڈ کےخلاف ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز175رنز 2کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا،یوں مہمان ٹیم کو میچ میں فتح کےلئے480رنزکا ہدف ملا ہے۔پہلی اننگ میں نر وس نائنٹیزکا شکار ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ دوسری اننگ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے ،وہ101رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔اس سے قبل ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز 15رنز بغیر کسی نقصا ن پر شروع کی۔پاکستان کوپہلا نقصان اظہر علی کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 23رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دسویں نصف سنچری مکمل کی۔منگل کوتیسرےروزنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، لیکن پاکستان نے فالو آن کرانے کے بجائے دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی دوسری اننگز175رنز 2کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے مہمان کیویز ٹیم کو میچ میں فتح کےلئے480رنزکا ہدف دیاہے۔