کھیل
12 نومبر ، 2014

سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ تین دن میں آئے گی

سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ تین دن میں آئے گی

لاہور...... ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ اگلے دو سے تین دن میں آئے گی ، ایکشن بہتر ہونے کی صورت میںسعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے ۔پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادانہ بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ۔پیر کو سعید اجمل کا انگلینڈ کی لوف برا یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹیسٹ ہوا تھا ۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے بائیو مکینک ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے دو سے تین روز میں آنے کا امکان ہے۔سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں ہی سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک بار پھر بائولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں ۔ بائولنگ ایکشن مطلوبہ ڈگری میں آنے کی صورت میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوجائیں گے، جس کے بعد پی سی بی ، آئی سی سی کو باضابطہ ری اسسمنٹ کے لیئے کہے گا ۔

مزید خبریں :