12 نومبر ، 2014
لندن.......چھ بار کے سابق چمپئن راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔لندن میں جاری ایونٹ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا جاپان کے کائی نشیکوری سے، سابق عالمی نمبر ایک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلوس راونچ کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دے دی۔