کھیل
12 نومبر ، 2014

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ اعزاز کے دفاع کی تیاریاں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ اعزاز کے دفاع کی تیاریاں

لاہور......پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقہ میں اچھی پرفارمنس کے لیئے پر امید ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا صرف ایک ہی ٹارگٹ ہے،کیپ ٹائون میں ہونے والے بلائنڈ ورلڈ کپ میں تیسری مرتبہ کامیابی ۔ اس ٹارگٹ کے حصول کے لیئے کھلاڑی دو سیشن میں کھیل کے ہر شعبے پر بھرپور توجہ دیتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں۔مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کیمپ سے قبل ون ڈے کے دو ٹورنامنٹس کرا کر کھلاڑیوں کو تیاری کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 26 نومبر سے 9 دسمبر تک کھیلا جا ئے گا ۔ افتتاحی میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا ئے گا ۔

مزید خبریں :