12 نومبر ، 2014
ابوظہبی........ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔ چوتھے روز کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹ پر 174 رنز اسکور بنالئے تھے، کیویز کی آخری دو وکٹیں باقی ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز 15 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا، اظہر 23 اور یونس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، محمد حفیظ نے کیئریر کی چھٹی سنچری اسکور کی، پاکستان نے اننگز 175 رنز پر ڈیکلئیر کردی، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 480 کا پہاڑ نما ہدف ملا۔ پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر کیویز کو گھیر لیا اور ایک کے بعد ایک شکار کرتے رہے، چوتھے روز کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹ پر 174 رنز اسکور بنالئے تھے، کیویز کی آخری دو وکٹیں ہیں، شاہینوں کی فتح یقینی ہے، میچ کے آخری دن رسمی کارروائی باقی ہے۔