کھیل
13 نومبر ، 2014

اے ٹی پی ورلڈ ٹور،نواک جوکووچ نےگروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر

اے ٹی پی ورلڈ ٹور،نواک جوکووچ  نےگروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر

لندن ......نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائلز میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر گرفت مضبوط کرلی۔لندن میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا مقابلہ تھا آسٹریلین اوپن چیمپین اسٹین اسلیس وافرینکا سے۔ سربین کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں چھ تین اور چھ صفر سے فتح سمیٹی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انکے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ایک اور میچ میں چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ نے یو ایس اوپن چیمپین مارین چلچ کو چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔

مزید خبریں :