15 نومبر ، 2014
کراچی.......نئی بالی وڈ فلم ،کل دل، نے پاکستانی فلم بینوں کے دل جیت لئے،سینما گھروں میں شائقین کا رش لگ گیا ۔فلم بین کہتے ہیں کہ فلم، سپر ہٹ ہے۔علی ظفر،رنویر سنگھ،پری نیتی چوپڑا اور گووندا کی ایکشن کامیڈی فلم’’ کل دل‘‘ جیو فلمز کے بینر تلے ملک بھر کے سینماء گھروں کی زینت بن گئی۔فلم ریلیز ہونے کے پہلے ہی روزسینما گھروں میں بھرپور رش دیکھا گیا ۔فلم بین کہتے ہیں کہ ’’کل دل‘‘ ہر حوالے سے بہترین فلم ہے۔ علی ظفر کی اداکاری کا تو جواب نہیں۔سینما انتظامیہ کے مطابق عوام کو اس فلم کا بڑا انتظار تھا۔رش کے باعث وقت پر ٹکٹ حاصل کرنیوالے شائقین ہی فلم کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے ۔