16 نومبر ، 2014
بغداد......دہشتگرد تنظیم داعش نے ایک اور امریکی شہری کا سر قلم کردیا۔ پیٹر کیسگ نے دوران حراست اسلام قبول کرلیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں نقاب پوش جنگجو کو کٹے سر کے قریب کھڑے دکھایا گیاہے، داعش کا دعویٰ ہے کہ یہ سابق امریکی فوجی پیٹر کیسگ ہے۔ دولت اسلامیہ کاکہنا ہےکہ پیٹر کیسگ کاسرقلم کرنا امریکا کےلئے ایک انتباہ ہے، پیٹر کیسگ کوگزشتہ سال شام کے علاقے دیرالزورمیں یرغمال بنایا گیا تھا، تاہم بعد میں اس نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ اس کا نام عبدالرحمان رکھا گیا تھا اور وہ جنگ میں زخمی شہریوں کا علاج کیا کرتا تھا۔ عبدالرحمان کے والدین نے اللہ اور اسلام کے نام پر بیٹے کےلئے رحم کی اپیل کی تھی۔