دنیا
17 نومبر ، 2014

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ، سو نامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ، سو نامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

ویلنگٹن...... نیوزی لینڈ کے ساحل سے 200 کلو میٹر دور سمندر میں پیر کی صبح شدید زلزلہ آیا تاہم سو نامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 7 درجے تھی اور اس کا مرکز نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گزبورن سے تقریباً 200 کلو میٹر دور 35کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ملک بھر میں محسوس کئے گئے۔

مزید خبریں :