کاروبار
17 نومبر ، 2014

شرح سود میں کمی ،اسٹاک مارکیٹ میں300پوائنٹس کا اضافہ

شرح سود میں کمی ،اسٹاک مارکیٹ میں300پوائنٹس کا اضافہ

کراچی....... اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےشرح سود میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار سرگرم ہوگئے ہیں۔ ٹریڈنگ کےآغاز پر ہی انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ بلندی کانیا ریکارڈ بناگیا۔ ہفتے کے پہلے روز ہی شیئر بازار میں خریدارحاوی نظر آئے ۔ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ 31 ہزار691پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مرکزی بینک کی جانب سےشرح سود میں کمی سےمعاشی سرگرمیاں تیزہونگی اور قرضے کی لاگت کم ہونےسےصنعتکار کاروبار فروغ دینگے ۔کمپنیوں کے حصص کی مالیت بڑھنے کی توقعات سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :