پاکستان
17 نومبر ، 2014

پی ٹی آئی والے پہلے فیصلہ کرلیں کہ کس کو کیا کہنا ہے:پرویز رشید

پی ٹی آئی والے پہلے فیصلہ کرلیں کہ کس کو کیا کہنا ہے:پرویز رشید

اسلام آباد.........وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان نے کل صحافیوں کو پیسے دینے کا الزام لگایا،آج شیریںمزاری نے کہہ دیاکہ بغیر ثبوت الزام نہیں لگانا چاہیے،پی ٹی آئی والے پہلے فیصلہ کرلیں کہ کس کو کیا کہنا ہے؟ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پر اپنی ناکامیوں کا الزام دھرنا دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ طاہر القادری کے اشاروں پر چلنے والا آج قانون کے خوف کے مارے ان سے تعلق توڑ رہاہے، یہ بڑی عجیب بات ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ شیخ رشید عمران خان کے نہ صرف ترجمان ہیں بلکہ ان کے سیاسی استاد بھی ہیں۔

مزید خبریں :