پاکستان
17 نومبر ، 2014

متحدہ کیلئے دروازے کھلے ہیں،بلاول کی بات پر ناراض نہیں ہونا چاہیے،زرداری

متحدہ کیلئے دروازے کھلے ہیں،بلاول کی بات پر ناراض نہیں ہونا چاہیے،زرداری

لندن .......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول نے جلسوں میں اپنی رائے کا اظہار کیا، ایم کیو ایم کو ناراض نہیں ہونا چاہیے،اگر ایم کیو ایم لندن میں مجھ سے ملنا چاہے تو انکو میرے ایڈریس کا پتا ہے،انھوں نے یہ باتیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہیں،اس سوال کے جواب پر کہ کیا آپ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کرینگے؟سابق صدر نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کی قیادت لندن میں مجھے سے ملنا چاہے تو انکو میرے ایڈریس کا پتا ہے،بطور اتحادی ہم ایک دوسرے کی توقعات کو پورے نہیں کرسکے،گورنر سندھ کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے میں تھے،متحدہ قومی موومنٹ کیلیے ہمارے دروازے کھلےہیں۔ایک سوال پر انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نامناسب بات کرتے ہیں، اپنے سیاسی مخالفین کے لیےایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا،جو کچھ وہ بول رہے ہیں وہ انکی شخصیت اور مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی نہیں،جمہوری نظام کی حمایت کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

مزید خبریں :