17 نومبر ، 2014
پیرس........فرانس کے سابق فوجی جرنیل نپولین بوناپارٹ کا ’’ہیٹ‘‘ 24 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی نیلامی میں یہ ’’ہیٹ‘‘ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار نے 20لاکھ یوروز کی بولی لگا کر خرید لیا۔ منتظمین کے مطابق انہیں نپولین کے اس مخصوص ’’ہیٹ‘‘کے ذریعے 4 لاکھ یوروز میں نیلام ہونے کی امید تھی، تاہم انہیں توقع سے 5گنا زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے۔ یہ نیلامی تین دن جاری رہے گی جس میں نپولین بوناپارٹ کے دور سے متعلق دیگر ایک ہزار اشیا بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔