23 اپریل ، 2012
اسلام آباد…اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور ڈی جی خان ،بہاولپور ڈویژن میں تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد میں اگلے چند دن تک رات اور صبح کے وقت گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔شمالی اور بالائی علاقوں میں حالیہ بارش سے موسم قدرے سرد ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، نواب شاہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔حیدر آباد اور تربت میں 38 ، بہاولنگر 37 ، سبی ،بدین 36، کراچی 34 ، ملتان 35، لاہور 34 ،پشاور 30 ، اسلام آباد 29، کوئٹہ 22 ، اور مری میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔