پاکستان
23 اپریل ، 2012

حزب اختلاف کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف نا اہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان

حزب اختلاف کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف نا اہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان

مظفر آباد … آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیانات دے کر اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہو چکے ہیں، اگر اسپیکر نے کارروائی نہ کی تو وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے خلاف نا اہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے تحت کوئی بھی رکن اسمبلی پاکستان کے خلاف یا پاکستان کی عدلیہ کے خلاف توہین کا مرتکب ہو تو وہ عوامی عہدے کا اہل نہیں رہتا۔ ان کا کہناتھا کہ موسیٰ گیلانی کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عدلیہ کے بارے میں بیانات توہین کے زمرے میں آتے ہیں۔

مزید خبریں :