19 نومبر ، 2014
نیو یارک......کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم " پینگوئنس آف مڈ غاسکر"کا نیویارک میں ورلڈ پریمیئرایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور امریکن تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم پینگوئنس آف مڈغاسکرکا نیو یارک میں پریمیئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں بینیڈک کمبربیچ اور میک گریتھ سمیت فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایک بڑی پینگوئن بھی اسٹیج پر موجود تھی جس نے فلم کی پوری کاسٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سائمن جے اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شرارتی اور نٹ کھٹ پینگوئنس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقاء کی جنگ لڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم26 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔