کھیل
23 اپریل ، 2012

لندن اولمپکس: پاکستانی دستی کو 15 روز میں حتمی شکل دیدینگے، عارف حسن

لندن اولمپکس: پاکستانی دستی کو 15 روز میں حتمی شکل دیدینگے، عارف حسن

لاہور … پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ لندن اولمپکس کیلئے پاکستانی دستے کو 15 روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ لاہور میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے عارف حسن نے کہا کہ اولمپکس کیلئے باکسرز کا کوالیفائی نہ کرنا مایوس کن ہے تاہم انہوں نے بھرپور محنت کی تھی۔ سوئمنگ میں 2 وائلڈ کارڈز ملنے کی امید ہے۔ امکان ہے کہ اتھلیٹکس اور ٹینس میں بھی شرکت کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کیلئے سید عاقل شاہ کو چیف ڈی مشن مقرر کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :