20 نومبر ، 2014
دبئی......دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 281رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگزشروع کی۔سرفراز احمد 28اور یاسر شاہ ایک رن کے ساتھ کریز پرموجود تھے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 122رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 4وکٹیں باقی ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے روز کیوی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔یونس اور اظہر علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم نیوزی لینڈ کے بولروں نے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن کو اس کے لئے آئیڈیل حالات میں بھی کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ پاکستانی ٹیم فالو آن سے تو بچ گئی لیکن اسے اب بھی نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید122 رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سوڈھی نے دو جبکہ بائولٹ، سائوتھی، کریگ اور نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔