کھیل
20 نومبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان 9وکٹوں پر392رنز

دبئی ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان 9وکٹوں پر392رنز

دبئی......دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روزسرفراز احمد کی شاندارسنچری کے باعث کھانے کے وقفے پرپاکستان نے پہلی اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 392رنز بنالیے۔سرفراز احمدشاندار 111رنزکے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 281رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگزشروع کی۔یاسر شاہ صرف 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔احسان عادل نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔ذوالفقار بابر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 5رنز آئوٹ ہوگئے۔اسی دوران سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےسنچری مکمل کی ، جو ٹیسٹ کیریئر میں ان کی تیسری سنچری ہے۔سرفرازاحمد ایک سال میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 11رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی ایک وکٹیں باقی ہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سےسائوتھی نے تین، بائولٹ اور سوڈھی نے دو، دو جبکہ کریگ اور نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :