20 نومبر ، 2014
ممبئی......بھارت میں قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے مذہبی رہنما رام پال کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا، پیروکاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ہریانہ پولیس کے مطابق، گرو بابا رامپال کو ان کے آشرم سے گرفتار کیا گیا، رامپال نے خواتین اور بچوں کو ایک ہفتے سے ڈھال بنا رکھا تھا گرفتاری کے بعد رامپال کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انھیں آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے گرو کی گرفتاری کے لئے پولیس اور ان کے حامیوں کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں ،سیکڑوں افراد کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا استعمال بھی کیا، اس دوران چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔