کھیل
20 نومبر ، 2014

اُمہ اکیڈمی کی کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی

اُمہ اکیڈمی کی کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی

پشاور......بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کافائنل اُمہ اکیڈمی اورCollege Peace نوشہرہ کے مابین کھیلا گیا۔فائنل مردان سپورٹس کمپلیکس کے گراونڈ پر کھیلا گیا۔ اُمہ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔اور مقررہ 20اورز میں 186رنز بنائے اورCollege Peace کو جیتنے کیلئے 187رنز کا ہدف دیا۔ College Peace نے ہدف کے تعاقب میں جب بلے بازی کا آغاز کیا تو اُس کا کوئی بھی بلے باز اُمہ اکیڈمی کی نپی تُلی بائولنگ کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم اٹھارہ اورز میں 133رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اُمہ اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل 53سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اُمہ اکیڈمی کے کپتان نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یاسر کو شاندار بلے بازی پر Man of the Matchکا ایورڈ دیا گیا جبکہ عادل اپنی آل راونڈ کارگردگی کی بناء پر Man of the Tournmentقرار پائے۔ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کے بنیاد پر کھیلا گیا جس میں مردان بورڈ کے تحت 3اضلاع سے 16ٹیموں نے حصہ لیا۔اُمہ اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل ِشکست رہی ۔

مزید خبریں :