کھیل
21 نومبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

دبئی...... دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز نے گذشتہ روز کے اسکور 167رنز 6کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،راس ٹیلر 77اور مارک کریگ نے صفر سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 177رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 4وکٹیں ابھی باقی ہیں۔کھیل کے چوتھے روزپاکستان کرکٹ کے نئے مرد بحران سرفراز احمد نے مشکل وقت میں ایک اور فائٹنگ اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑی برتری سے محروم کرکے تڑپنے پر مجبور کردیا۔ ان کی پراعتماد اور ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی لاج رکھ لی۔ انہوں نے112شاندار رنز 195 گیندوں پر16چوکوں کی مدد سے بنائے۔ راحت علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور16رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سرفراز احمد اور راحت علی نے دسویں وکٹ کی شراکت میں 81رنز بنائے، جو نیوزی لینڈ کے کیخلاف اس وکٹ کیلئے پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ سرفراز احمد کی اننگز کے بعد اسپین بولرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے بھی کیویز کو گہرے گھائو لگائے،انہوں نے اوپر تلے کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کو جیت کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور403 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 393رنز اسکور کئے۔ بعد میں پاکستانی اسپنرز کا جادو سر چڑھ کر بولا اور دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پہلی اننگزمیں بڑا اسکور بنانے والی کیوی ٹیم دوسری اننگز میں مزاحمت نہ کر سکی۔ یاسر شاہ نے65اور ذوالفقار بابر نے60رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :