21 نومبر ، 2014
ٹوکیو......معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد جاپان کی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔دسمبر میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کا امکان ہے ۔جاپان کی اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ آرٹیکل سات کے تحت اسمبلی کے تحلیل کردی گئی ہے۔ انتخابات آئندہ ماہ ہو نے کا امکان ہے۔وزیر اعظم شینزوایبے کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کےبعد اسمبلی میں ا سنیپ پولنگ ہوئی ، 18 اور 19نومبر کوہونے والی پولنگ میں شینزوایبے کو 39 فیصد ووٹ ملے ۔ اور وہ اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔جاپانی وزیراعظم نےآج دوپہر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ،تاکہ 14 دسمبر کو اسمبلی انتخابات کی تاریخ کی تصدیق کرسکیں۔ جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کی جماعت دسمبر 2012 کے انتخابات میں 4سالہ مدت کے لیے اقتدار میں آئی تھی۔