کھیل
23 اپریل ، 2012

لاہور: کل 7 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے

لاہور: کل 7 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے

لاہور … نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کل 7قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، سابق کپتان محمد یوسف کو بھی ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا ہے۔ 2 ہفتے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تھے ان میں سے کچھ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوسکے تھے۔ اب ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ کیلئے بلا لیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، عمر اکمل، اعزاز چیمہ، کامران اکمل، محمد یوسف، سہیل تنویر اور محمد عرفان شامل ہیں۔ سعید اجمل مصروفیت کی وجہ سے ایک بار پھر ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز اور انٹر نیشنل کرکٹ انتخاب عالم محمد یوسف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلائے جانے سے لاعلم ہیں۔

مزید خبریں :