22 نومبر ، 2014
لاہور........گیس کی قلت کانزلہ سی این جی اسٹیشنزکےکاروبارسے جڑے ہزاروں کارکنوں اور مالکان پر گرگیاہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں ساڑھے3 ہزارسی این جی اسٹیشز کےکنکشن کاٹ دیئے ، سی این جی ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنزتو جگہ جگہ قائم ہیں مگر انہیں دینےکیلئے گیس دستیاب نہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کہتی ہے، سردیوں میں گیس کی قلت بحران کی شکل اختیار کر لیتی ہےجبکہ ان کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں، سی این جی اسٹیشنزکو گیس دی تو سسٹم بیٹھ جائے گا ۔ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی عارف حمید نے کہا ہے کہ گیس بند ہونے سےسی این جی سیکٹرمیں کی جانے والی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ پیداہوگیا،ہزاروں کارکن فارغ ہوگئے، سی این جی مالکان بھی پکاراُٹھےکہ گھر کیسے چلائیں ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ حکمرانوں نےپہلے35 لاکھ گاڑیاں سی این جی پر منتقل کرائیں، پھرساڑھے3 ہزار اسٹیشز کےلائسنس دیئے ہیں ،تب کہتےتھے، ماحول دوست اور سستافیول ہے،اب نہ جانےان سےکس چیز کا بدلہ لےرہےہیں۔