کاروبار
22 نومبر ، 2014

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں46پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

 فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں46پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد ......وزیراعظم کی ہدایت پربجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے ذرائع سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسےفی یونٹ کم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیپرا 24 نومبر کو عوامی سماعت کے بعد ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مزید خبریں :