24 اپریل ، 2012
لاہور.. . . . ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں کے باعث پاسکو کی گندم خریداری مہم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اوراب یہ مہم یکم مئی کوشروع ہوگی۔لاہورسے جاری بیان میں ترجمان پاسکو سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ بارشوں سے گندم میں نمی پیدا ہو نے سے خرایداری عمل میں تاخیر ہوگئی ہے، اب یہ مہم یکم مئی سے شروع ہوگی۔ جن پر 20 لاکھ ٹن گندم خریدیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب کی 15 تحصیلوں میں 200 خریداری مراکز قائم کئے ہیں جن پر 20لاکھ ٹن گندم خریدیں گے۔ ان تحصیلوں میں حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں، گوجرہ رینالہ خورد ،پاکپتن میلسی بورے والا ،میاں چنوں لودھراں کہڑور پکا،بہاولنگر ،منچن آباد، علی پور،خان پور اور لیہ شامل ہیں ۔