23 نومبر ، 2014
اسلام آباد...... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی،30 نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو 2 واٹر کینن اور 12 ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں،ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی، چودھری نثار کایہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں، شاہراہ دستور پر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔