24 جنوری ، 2012
پشاور…پشاور سے ملنے والے راولپنڈی کے 6طلبا و طالبات نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ کے رویے کے خلاف اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے والدین کو بتایا تھا کہ اسکول میں مار پیٹ کی جاتی ہے، اسکول کا مالک یاسر پولیس اہلکار ہے وہ دھمکیاں دیتا تھا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ گھر چھوڑنے کا آئیڈیا ابوبکر کا تھا، وہ پہلے ایبٹ آباد، پھر ٹوپی اور بعد میں پشاور گئے۔ ان کے پاس کل 4500 روپے تھے، دو دن رشتہ داروں اور دوستوں کے یہاں بھی ٹھہرے۔