24 نومبر ، 2014
لاہور.....معذوروں کی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ چمپئین شپ جیتنے والے پاکستان کے نوید احمد بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ائیرپورٹ پر اہلخانہ اور رشتے داروں کا پر تپاک استقبال کیالاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد بٹ کا کہنا تھا کہ چمپئین شپ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ایونٹ میں حصہ لینے اور اخراجات پورا کرنے کے لیے انہیں اپنا جم اور سامان بیچنا پڑا ۔خدا کا شکر ہے کہ ان کی محنت اور لگن ضائع نہیں گئی ۔چمپئین باڈی بلڈر نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اسپورٹس کی طرح حکومت کو باڈی بلڈرز کی بھی مدد کرنا چاہئے۔