پاکستان
24 نومبر ، 2014

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع تھا،حتمی نہیں ،ترجمان

 وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع تھا،حتمی نہیں ،ترجمان

اسلام آباد...... ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع تھا،حتمی فیصلہ نہیں ہوا،قوم سے خطاب پر بعد میں فیصلہ ہوگا،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کل سارک کانفرنس کیلئے روانہ ہورہے ہیں، قوم سے خطاب پر فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔حکومت اپنی حکمت عملی اورمثبت پیغام عوام تک پہنچاناضروری سمجھتی ہے،وزیراعظم تمام قومی اموراورسیاسی معاملات پرعوام کواعتماد میں لینا چاہتےہیں،وزیراعظم کےخطاب سےمتعلق آج مشاورت ہوئی،وقت کاتعین نہ ہوسکا اوروزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا حتمی فیصلہ نہیںکیا گیا۔

مزید خبریں :