پاکستان
24 اپریل ، 2012

پشاور، موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے4بچے زخمی

پشاور… پشاور کے نواحی علاقے پجگی روڈ پر موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے چار بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پجگی روڈ پر فقیر کلے کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں اسکول جانے والے چار بچے زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کو مقامی افراد نے نہر سے نکال کر لیڈی ریدنگ اسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :