24 اپریل ، 2012
کراچی… رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بینکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں میں 17 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال جولائی تا مارچ بینکوں نے زرعی قرضوں کے مد میں 197 ارب 36 کروڑ روپے جاری کیے، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 28 ارب 67 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔رواں مالی سال کے لیے مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو 260 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کرنے کا ہدف دیا ہوا ہے۔