26 نومبر ، 2014
لاہور......گیند لگنے سے زخمی ہونے والےپاکستانی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے،وہ نیو زی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ احمدشہزاد نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے،وہ نیوزی لینڈکیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریزکیلئے دستیاب ہیں۔احمد شہزاد نے صحت یابی کے بعد کہا ہے کہ ہلکی پھلکی ٹریننگ اوربیٹنگ کا آغاز کردیا ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننا ہدف تھا۔