پاکستان
24 جنوری ، 2012

سپریم کورٹ آئی ایس آئی کے رول کی بھی تحقیقات کرے،چوہدری نثار

سپریم کورٹ آئی ایس آئی کے رول کی بھی تحقیقات کرے،چوہدری نثار

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہاہے کہ وہ سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ اگر سیاسی مطالبے پر آئی ایس آئی کا 23 سالہ پرانا کیس کھولاجاسکتاہے توموجودہ اورپرویزمشرف کے دورمیں آئی ایس آئی کے رول کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے پاکستان فرسٹ نامی گروپ کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہاہے کہ پرویزمشرف کی باقیات جمہوریت کا درس دینے کی بجائے اپنے سابق کردار پر قوم سے معافی مانگے۔ان کاکہناہے کہ پرویزمشرف کے ہم نوا اور ہم رکاب اپنے گروپ کا نام مشرف فرسٹ رکھیں۔ چودھری نثارعلی خان کاکہناہے کہ عمران خان یہ تاثرچھوڑدیں کہ سپریم کورٹ ان کی جیب میں ہے۔

مزید خبریں :