دلچسپ و عجیب
26 نومبر ، 2014

اُڑنے والی کار کے بعد اب اُڑنے والی کشتی بھی سامنے آ گئی

اُڑنے والی کار کے بعد اب اُڑنے والی کشتی بھی سامنے آ گئی

نوبل سٹی.........اُڑنے والی کار کے بعد اب پانی پر اُڑنے والی کشتی بھی سامنے آ گئی،سلووینیا میں متعارف کرائی گئی کشتی سے پانی پر پرواز کریں۔ سلوانیا میں ما ہر دماغوں نے اڑنے والی کشتی بھی متعارف کر وا دی ہے۔ اس منفرد شکل وشبہات والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے۔ پانی پر چلتی اس ما حول دوست کشتی میں نصب بٹن دبا کر اس کے نچلے حصے میں لگی 5ٹانگوں کو کھولا جاتا ہے جو کسی کر سی کی طرح اس کشتی کو سواروں سمیت 3سے 4فٹ پانی سے اونچا کر دیتی ہے۔ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے جو الیکڑک مو ٹرز کے بل بوتے پر دوڑتی اور اڑتی ہے لیکن ایک وقت میں صرف 2افراد ہی اس پر سواری کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :