دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2012

ہیلی کاپٹرکے ذریعے ہائی وولٹیج تاریں ٹھیک کرنے کا مظاہرہ

 ہیلی کاپٹرکے ذریعے ہائی وولٹیج تاریں ٹھیک کرنے کا مظاہرہ

نیویارک …این جی ٹی …عام طور پر دنیا بھر میں بڑی گاڑیوں یا کرین کے ذریعے بجلی کی سپلائی منقطع کر نے کے بعد خرابی دور کر نے کا کام سر انجام دیا جاتاہے لیکن امریکی الیکٹریکل اہلکاروں نے اڑتے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بجلی کے تاروں میں دوڑتے کرنٹ کے باوجود خرابی دور کر نے کا انوکھا انداز اپنایا ہے۔ امریکی ریاست فلاڈیلفیا اور نیویارک کے درمیان مو جود ان بجلی کے دیوہیکل کھمبوں تک پہنچنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعما ل کر کے ان افراد نے 2لاکھ 30ہزار وولٹ کی بجلی والی ان تاروں کو بلا خوف ٹھیک کیا اور اس کو فلم بند کر کے اپنی بہادر ی کا ثبوت بھی سب کو پیش کر دیا ۔

مزید خبریں :