کاروبار
24 اپریل ، 2012

کراچی اسٹاک میں تیزی ،انڈیکس 14 ہزار 132 پوائنٹس پر بند

 کراچی اسٹاک میں تیزی ،انڈیکس 14 ہزار 132 پوائنٹس پر بند

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس 14 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرم نظرآئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس49 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 14 ہزار132 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 29کروڑشیئرز رہا۔سب سے زیادہ کام ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت دو روپے 17 پیسے کمی کے بعد42 روپے54 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 16پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار 382پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :